حسن رضا بنارسی

میری شاعری

حسن رضا بنارسی

میری شاعری

فضیلت کیا ہو اب اس سے بڑی۔۔۔

جمعه, ۲۴ آبان ۱۳۹۸، ۱۰:۰۰ ب.ظ

فضیلت کیا ہو اب اس سے بڑی معصومہ قم کی
ثنا کرتا ہے مشھد کا علی معصومہ قم کی

مقامِ سجدہِ معصومہ بیت النور کہلایا
خدا جانے کہ کیا تھی بندگی معصومہ قم کی

تصور میں در معصومہ کونین کو رکھ کر
فرشتوں نے بھی چوکھٹ چوم لی معصومہ قم کی


زمانے کو جناب زینب کبری کی یاد آئ
سواری جب مدینے سے چلی معصومہ قم کی

نہ جانے کتنے امریکہ کو وہ ٹھوکر میں رکھتے ہیں
جنھیں حاصل ہوئ ہے نوکری معصومہ قم کی


غلام ان کے فقیہ و مجتھد بن کر نکلتے ہیں 
زمانہ دیکھے بندہ پروری معصومہ قم کی

ہر اک رخ سے جناب فاطمہ زھرا کے جیسی ہے
حیا و غیرت و پاکیزگی معصومہ قم کی


تقی فرماتے ہیں واجب ہے اس انسان پر جنت
زیارت جسنے کی میری پھوپھی معصومہ قم کی

حیات طیبہ دیکھی تو سب اھل نظر بولے
ہے معصوموں کے جیسی زندگی معصومہ قم کی

جناب فاطمہ زھرا کی جب تائید ہوتی ہے
ثنا کرتا ہے تب جا کر کوئ معصومہ قم کی

رضا معصومہ عالم کے رتبے کس طرح سمجھیں
فضیلت ہم نہیں سمجھے ابھی معصومہ قم کی

موافقین ۱ مخالفین ۰ ۹۸/۰۸/۲۴
hasan raza

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی