حسن رضا بنارسی

میری شاعری

حسن رضا بنارسی

میری شاعری

کیا سمجھ پائے گی دنیا مرتبہ عباس کا

سه شنبه, ۱۰ ارديبهشت ۱۳۹۸، ۰۱:۳۹ ب.ظ

کیا سمجھ پائیگی دنیا مرتبہ عباس کا

عرش والے چومتے ہیں نقش پا عباس کا


اے محمد کے چچا عمران نصرت کیجئے

یہ قصیدہ ہے سکینہ کے چچا عباس کا

جب کہیں صبر و وفا ایثار کی باتیں ہوئیں

نام میرے لب پہ فورا آ گیا عباس کا


اپنی صورت دیکهتا ہے جس میں شیر کردگار

آئینوں کی صف میں ہے وہ آئینہ عباس کا


جو کتاب صبر مقتل میں لکهی شبیر نے

اس کتاب صبر میں ہے حاشیہ عباس کا


انبیا کو ہے حسین ابن علی کا آسرا

اور حسین ابن علی کو آسرا عباس کا


خود وفا نے بڑهکے بوسے میرے لب کے لے لیئے

آگیا جونہی لبوں پر تذکرہ عباس کا


 سوئے دریا بڑھ رہا ہے ایک پیاسا ، بزدلو

روک سکتے ہو تو روکو راستہ عباس کا


بازؤں کو یوں تو کر سکتے ہو تم چھپ کر قلم

پست کر سکتے نہیں پر حوصلہ عباس کا


اپنے بهائ سے وفاداری جو کر سکتے نہیں

حق نہیں ہے نام  لیں وہ با وفا عباس کا


مشک دانتوں میں رہی اور ہونٹ تک بهیگے نہیں

کربلا میں دیکهئے یہ معجزہ عباس کا


ہر گهڑی رہتے ہیں اس میں قاسم و اکبر حسین

کتنا پاکیزہ ہے لوگو دائرہ عباس کا

موافقین ۱ مخالفین ۰ ۹۸/۰۲/۱۰
hasan raza

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی