پڑھتا ہوں جب قصیدہ بنِ بوتراب کا
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
پڑهتا ہوں جب قصیدہ بن بوتراب کا
ملتا ہے لطف مجهکو خدا کی کتاب کا
🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
مدح حسن کا رب نے جو ہم کو دیا ثواب
کوئ حساب ہے ہی نہیں اس ثواب کا
🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
یوسف کا حسن حسن حسن پر نثار ہے.
مہتاب کلمہ پڑهتا ہے خود ماهتاب کا
🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
باغ نبی کے شبر و شبیر ہیں گلاب
اور ہر گلاب صدقہ ہے ان دو گلاب کا
🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
آیا حسن کی شکل میں ابتر کا وہ جواب
کوئ جواب ہو نہ سکا اس جواب کا
🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
جسدم معاویہ نے سنا آ گئے حسن
اس کو پسینہ آ نے لگا اضطراب کا
🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
شبر کی صلح ہو کہ ہو شبیر کا جہاد
دونوں ہیں ظلم کے لیئے مژدہ عذاب کا
🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
سوچو ذرا کہ ہوگا وہ کتنا بڑا سخی
سائل کو خود پتہ دیں علی جسکے باب کا
🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
سبط نبی کی پیروی کر لو جہان میں
پهر کوئ خوف ہوگا نہ روز حساب کا
🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
یہ کہدو کملہ گو سے حسن کو وہ دیکه لے
جلوہ جو دیکهنا ہو رسالتماب کا
🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
صلح حسن سے اور جہاد حسین سے
باقی ہے وقت دین پر اب بهی شباب کا
🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
یہ کہہ کے کر رہے ہیں تلاوت رسول پاک
پہلا ورق حسن ہے علی کی کتاب کا
🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
میں نے کبهی پیا تها ولائے حسن کا جام
لیکن خمار باقی ہے اب تک شراب کا
🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
چشم کرم جو کر دیں امام حسن،رضا
ذرہ کو بهی مقام ملے آفتاب کا
🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
✍🏻 حسن رضا بنارسی