حسن رضا بنارسی

میری شاعری

حسن رضا بنارسی

میری شاعری

ظلم کی خاطر قیامت ہیں علی و فاطمہ

سه شنبه, ۱۰ ارديبهشت ۱۳۹۸، ۰۱:۴۷ ب.ظ

ظلم کی خاطر قیامت ہیں علی و فاطمہ

بے سہاروں کی عدالت ہیں علی و فاطمہ


ہیں پیمبر حضرت عمراں کی محنت کا ثمر

اور پیغمبر کی محنت ہیں علی و فاطمہ

لولو و مرجان ہیں جس سے زمانے کو ملے

ہاں وہی بحرین عصمت ہیں علی و فاطمہ


چھوڑ کر ان کو کوئ اسلام پا سکتا نہیں

دین پیغمبر کی دولت ہیں علی و فاطمہ


تھی جو طاقت مادر زہرا کی اور عمران کی

اب پیمبر کی وہ طاقت ہیں علی و فاطمہ


جسنے رسوا کر دیا خود ساختہ صدیق کو

دو جہاں کی وہ صداقت ہیں علی و فاطمہ


سورہ رحمن و کوثر ھل اتی کی شکل میں

اھل ایماں کی تلاوت ہیں علی و فاطمہ


صاحب قرآن پیغمبر جسے پڑھتے تھے روز

وہ لب مرسل کی آیت ہیں علی و فاطمہ


اھل عالم کے لیئے ہیں احمد مرسل بشیر

قلب احمد کی بشارت ہیں علی و فاطمہ


بے نیازی میں پیمبر کو بھی جسکی طلب

رب اکبر کی وہ نعمت ہیں علی و فاطمہ


اھل عالم کی سمجھ میں آ نہیں سکتے کبھی

کیونکہ اک راز مشیت ہیں علی و فاطمہ


ان کے ہی بیٹوں کو خالق نے بنایا ہے امام

مصدر ملک و ریاست ہیں علی و فاطمہ


پست قد ہے ان کے آگے آسماں بھی آج تک

رفعتوں کی ایسی غایت ہیں علی و فاطمہ


کوئ کیسے پاک ہو ان سےجدا ہوکر رضا

نسل کی شرط طہارت ہیں علی و فاطمہ

موافقین ۱ مخالفین ۰ ۹۸/۰۲/۱۰
hasan raza

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی