انسان کی صورت میں وہ حیواں سے برا ہے
پنجشنبه, ۱۲ ارديبهشت ۱۳۹۸، ۱۲:۵۷ ق.ظ
انسان کی صورت میں وہ حیواں سے برا ہے
بنت شہ لولاک جس انساں سے خفا ہے
دنیا کی کسی دھوپ سے ہم جل نہیں سکتے
ہم لوگوں پہ سایہ کیئے زہرا کی دعا ہے
سر اپنا جھکاتے ہیں سبھی کعبے کی جانب
پر کعبہ در فاطمہ زہرا پہ جھکا ہے
ہے اس کی گدائ پہ شہنشاہی بھی قربان
جو شخص در بنت پیمبر کا گدا ہے
بے مثل ملی احمد مختار کو بیٹی
بے مثل پدر فاطمہ زہرا کو ملا ہے
وہ جس کے ہر اک فعل سے اسلام بنا ہے
تعظیم میں زہرا کی وہی آج کھڑا ہے
زہرا نے تو فاقوں میں بھی حسنین کا صدقہ
انسان تو انسان فرشتوں کو دیا ہے
اے زہرا ترے جلتے ہوئے در کے دھواں سے
ہر دشمن اسلام کا منہ کالا ہوا ہے
۹۸/۰۲/۱۲