حسن رضا بنارسی

میری شاعری

حسن رضا بنارسی

میری شاعری

محمد کے دلبر محمد تقی

پنجشنبه, ۱۲ ارديبهشت ۱۳۹۸، ۰۱:۱۷ ق.ظ

🌹🌹 محمد تقی ہیں🌹🌹


محمد کے دلبر محمد تقی ہیں

دل و جانِ حیدر محمد تقی ہیں


تو ہو جائے گا غرق اے ابن اکثم 

وہ علمی سمندر محمد تقی ہیں


ہیں تقوے سے ہم دور آخر عجب ہے

ہمارے تو رہبر محمد تقی ہیں

فضیلت شرف اور تقوے میں بالکل 

مثالِ پیمبر محمد تقی ہیں


کرو احترام اس کا کعبے کی صورت

وہ جس دل کے اندر محمد تقی ہیں


ہے اللہ جس کی طہارت کا ضامن

وہ طاہر وہ اطہر محمد تقی ہیں


بشکل بن عسکری اب بھی دیکھو

جہاں میں منور محمد تقی ہیں


جلیں کیوں نہ ابتر کے مصداق ان سے

کہ مصداق کوثر  محمد تقی ہیں


اے قاریِّ قرآں ذرا غور تو کر

ہر آیت کے لب پر محمد تقی ہیں


سوال آیا محشر میں ہے کون ؟؟ تیرا

رضا بولا بڑھکر محمد تقی ہیں



  ✍🏻 *حسن رضا بنارسی*

موافقین ۱ مخالفین ۰ ۹۸/۰۲/۱۲
hasan raza

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی