منافق کو کبھی مدح علی اچھی نہیں لگتی
پنجشنبه, ۱۲ ارديبهشت ۱۳۹۸، ۱۲:۳۲ ق.ظ
منافق کو کبھی مدح علی اچھی نہیں لگتی
یہ سچ ہے تیرگی کو روشنی اچھی نہیں لگتی
سنا ہے جب سے آتے ہیں علی مومن کی مرقد میں
مجھے تب سے یہ اپنی زندگی اچھی نہیں لگتی
نمازیں ہوں کہ ہوں روزے کہ بیت اللہ کا حج ہو
علی سے ہٹ کے کوئ بندگی اچھی نہیں لگتی
مجھے تو فخر ہے میں فاطمہ کے در کا نوکر ہوں
کسی کے در کی ورنہ نوکری اچھی نہیں لگتی
۹۸/۰۲/۱۲