خیر ہو حیدر کرار کی اے میرے خدا...
شهر کوفہ سے صدا آتی ہے انا لله
ہو گئے قتل علی گونج رہی ہے یہ صدا....
شهر کوفہ سے صدا آتی ہے انا لله
خیر ہو حیدر کرار کی اے میرے خدا...
شهر کوفہ سے صدا آتی ہے انا لله
ہو گئے قتل علی گونج رہی ہے یہ صدا....
شهر کوفہ سے صدا آتی ہے انا لله
سارے انصار حسینی بهی ہیں انصار وفا
گر علمدار حسینی ہے علمدار وفا
تین دن کی پیاس ہو اور سامنے دریا بهی ہو
ہے کوئ جو کر سکے ایسے میں اظہار وفا
ترا یہ فضل ہے صد افتخار معصومہ
ترے گلے میں ہے عصمت کا ہار معصومہ
پدر امام بهتیجا امام بهائ امام
امامتوں میں ہے تیرا حصار معصومہ
وہی ہیں سچے عزادار سید سجاد
جو زندہ رکهتے ہیں آثار سید سجاد
مرے قریب نہیں آتا اب مرض کوئ
میں جب سے ہو گیا بیمار سید سجاد
بهڑکتے شعلوں میں عابد نے جو کئیے سجدے
وہی بتائینگے معیار سید سجاد
یہ کہتی تهی خوش ہو کے اکبر کی مادر
مرا لال اکبر جواں ہو گیا ہے
میں سهرا سجاونگی اب اس کے سر پر
مرا لال اکبر جواں ہو گیا ہے
دل دیکھ کے کہتا ہے ترا پیار مری ماں
شہکار مروت کا ہے شہکار مری ماں
قاموس محبت میں وہ الفاظ نہیں ہیں
جن سے سے ہو ترے پیار کا اظہار مری ماں
جب حیدر و عمراں ہیں انصار محمد کے
کیا راستے روکینگے کفار محمد کے
پہلے میں اجازت لوں قرآن کے لفطوں سے
پهر جاکے کہیں لکهوں اشعار محمد کے
ہم نے جب جب کی بیاں منبر سے توقیر غدیر
قلب دشمن پر چلی رہ رہ کے شمشیر غدیر
وحی کا پہرہ لگا ہے جس کے اک اک حرف پر
وجد میں وہ کر رہا ہے آج تقریر غدیر
منفرد ہر باب سے ہو کیوں نہ باب اربعین
ثانئ زہرا نے لکھی ہے کتاب اربعین
دشمنوں کی سازشوں کے سب اندھیرے چھٹ گئے
جب نکل آیا فلک پر آفتاب اربعین
*زمانہ پہلے سمجھے شانِ طفلانِ ابوطالب ع*
*پھر اسکے بعد سوچے بیٹھکر شانِ ابوطالب ع*
*جدارِ خانہ حق نے کہا قرآن سے ہنس کر*
*مری آغوش میں آیا ہے قرآنِ ابوطالب ع*
*حسین ابن علی و اکبر و عبّاس (س) کی صورت*
*ہمیشہ حق کے کام آئے جوانانِ ابوطالب ع*
*مسلمانوں کے کاندھوں پر رسول حق (ص) کا احساں ہے*
*رسولِ (ص) حق کے کاندھے پر ہے احسانِ ابوطالب ع*
*علی کے بغض کا تالا لگا ہے جن کی عقلوں پر*
*انھیں کیسے سمجھ میں آئے ایمانِ ابوطالب ع*
6 مئ 2018