یا بنی علی الدنیا بعدک العفا۔۔۔
علی اکبر علی اکبر مرے بیٹا
بن ترے دنیا اندھیری
حسین کہتے تهے مقتل میں میرے لال علی
تمهارے جانے سے آنکهوں کی روشنی بهی گئ
یا بنی علی الدنیا بعدک العفا۔۔۔
علی اکبر علی اکبر مرے بیٹا
بن ترے دنیا اندھیری
حسین کہتے تهے مقتل میں میرے لال علی
تمهارے جانے سے آنکهوں کی روشنی بهی گئ
زهرا کا جنازہ ہے یہ زهرا کا جنازہ
اٹھارہ برس والی ضعیفہ کا جنازہ
وہ فاطمہ جو ملکہ غیرت ہے جہاں میں
وہ فاطمہ جو مرکز عصمت ہے جہاں میں
ہاں یہ ہے اسی فاطمہ زهرا کا جنازہ
زهرا کا جنازہ ہے ....
روکے کرتی تهی زینب فغاں
مرے سجاد کو مت ستاؤ
غم سے مر جائےگا نا تواں
مرے سجاد کو مت ستاؤ
زمانہ سمجھے گا کیسے مقام زینب کا
حسین کرتے ہیں جب احترام زینب کا
بشکل اشک عزا اور ماتم سرور
ہر اک یزید سے ہے انتقام زینب کا
مخالفین ولائے امیر کے آگے
ہے فاطمہ کی طرح اب قیام زینب کا
سنکے خطبہ میں ترے لہجہ حیدر زینب
حاکم شام کو آنے لگا چکر زینب
تری چوکهٹ پہ جهکا دیتا ہے جو سر زینب
روزوشب اسکا چمکتا ہے مقدر زینب
نام سنتے ہی ترا کانپنے لگتا ہے ستم
کسقدر ظلم کو ہے اب بهی ترا ڈر زینب
ظلم کی خاطر قیامت ہیں علی و فاطمہ
بے سہاروں کی عدالت ہیں علی و فاطمہ
ہیں پیمبر حضرت عمراں کی محنت کا ثمر
اور پیغمبر کی محنت ہیں علی و فاطمہ
بیان کیسے ہو مجھسے بھلا مقامِ رضا
کہاں یہ مجھ سا غلام اور کہاں امامِ رضا
نسیم صبح خراساں سے قم جو آتی ہے
تو کہہ کے جاتی ہے معصومہ کو سلامِ رضا
منافقوں کو یہ سنکر بخار آیا ہے
کہ آج ضیغم پروردگار آیا ہے
هے جسکی خوشبو پہ ہر پهول ہر کلی قربان
چمن میں دیں کے وہی گلعذار آیا ہے
کیا سمجھ پائیگی دنیا مرتبہ عباس کا
عرش والے چومتے ہیں نقش پا عباس کا
اے محمد کے چچا عمران نصرت کیجئے
یہ قصیدہ ہے سکینہ کے چچا عباس کا
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
پڑهتا ہوں جب قصیدہ بن بوتراب کا
ملتا ہے لطف مجهکو خدا کی کتاب کا
🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺
مدح حسن کا رب نے جو ہم کو دیا ثواب
کوئ حساب ہے ہی نہیں اس ثواب کا
🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺🔺