حسن رضا بنارسی

میری شاعری

حسن رضا بنارسی

میری شاعری

منافق کو کبھی مدح علی اچھی نہیں لگتی

یہ سچ ہے تیرگی کو روشنی اچھی نہیں لگتی


۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۰:۳۲
hasan raza

یہ اور بات ہے کہ ستم پر ستم ہوئے

لیکن غدیریوں کے کبھی سر نہ  خم ہوئے




یہ بس در علی کی فقیری کا ہے کمال

دولت کے سامنے کبھی رسوا نہ ہم ہوئے



سچے غلام بن گئے جو اھلبیت کے

بے شک انھیں کے حصے میں جاہ و حشم ہوئے


۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۰:۳۰
hasan raza

ہمارے لب پہ جو آتا ہے بار بار علی

دل عدو میں یہ چبھتا ہے مثل خار علی


بتوں سے کہدو سمیٹیں وہ بوریا بستر

کہ آج آ گیا کعبے کا ورثہ دار علی

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۰:۲۷
hasan raza

یہ جو مجلس ہے یہ آنسو ہیں یہ غمخواری ہے

یہ عزاداری نہیں خلد کی تیاری ہے


پوچھنے آتی ہے ہر سال شب عاشورہ

مثل حر  کیا کسی انسان میں بیداری ہے

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۰:۲۵
hasan raza

فاطمہ کا لاڈلا ابن علی  پردے میں ہے

یعنی باغ مصطفی کی تازگی پردے میں ہے


اس لیئے ہم قتل ہوکر بھی ہیں زندہ آج تک

ہم ہیں باہر پر ہماری زندگی پردے میں ہے

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۰:۲۳
hasan raza

دنیا یہ پوچھتی ہے غم شہ نے کیا دیا

کیا کم ہے ہمکو ظلم کا چہرہ دکھا دیا


میں نے دیا جلایا ہے غازی کے نام پر

طوفانو ! تم بجھا کے دکھاؤ مرا دیا

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۰:۲۰
hasan raza

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سجدے میں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بن ملجم نے یہ کیسا کیا ہے وار سجدے میں

لہو سے ہوگئے تر حیدر کرار سجدے میں

۔۔۔۔

یہ سنکر شبر و شبیر مسجد کی طرف دوڑے

ہوئے زخمی ہمارے والد غمخوار سجدے میں

۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۰:۱۸
hasan raza

لاشہ عون و محمد پہ یہ زهرا نے کہا

اے مرے بچو ! تمهیں رونے کو میں آئ ہوں

 

ماں تمهاری نہیں کر پائ ہے تم پر گریہ

اے مرے بچو ! تمهیں رونے کو میں آئ ہوں

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۰:۱۶
hasan raza

مولا نہ تنہا جایئے اکبر کی لاش پر

کہتی رہی ضعیفی یہی ہاتھ جوڑ کر

مولا نہ تنہا جایئے اکبر کی لاش پر



برچھی لگی ہے سینہ اکبر مین شاہ دیں

مچلھی کی طرح رن میں تڑپتا ہے وہ حزیں

اور ایڑیاں رکڑتا ہے مقتل کی خاک پر

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۰:۱۴
hasan raza

لاش جری پہ فاطمہ زہرا نے دی صدا

*عباس المدد میرے عباس المدد*

 

کٹتا ہے میرے لال کا سوکھا ہوا گلا

*عباس المدد مرے عباس المدد*

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۰:۱۲
hasan raza