حسن رضا بنارسی

میری شاعری

حسن رضا بنارسی

میری شاعری

۷۳ مطلب در ارديبهشت ۱۳۹۸ ثبت شده است

*کچھ ایسا بیان امام تقی ہے*

*پئے دشمن دیں حسام تقی ہے*

 

*علی کا جو طرز تکلم تھا لوگو*

*بعینہ وہ طرز کلام تقی ہے*

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۱:۰۲
hasan raza

’’کربلا‘‘  کی خدمت میں اپنے تازہ الفاظ: 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


یارب میں لکھنے بیٹھا ہوں دیوانِ کربلا

الفاظ ہوں عطا مجھے شایانِ کربلا


سینے پہ داغ، آنکھ میں آنسو لبوں پہ آہ

لیکر لحد میں جاونگا سامانِ کربلا


اصحاب با وفا کے لہو سے حسین (ع) نے

لکّھا ہے گرم ریت پہ قرآنِ کربلا

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۱:۰۱
hasan raza

انسان  کی صورت میں وہ حیواں سے برا ہے

بنت شہ لولاک جس  انساں سے خفا ہے


دنیا کی کسی دھوپ سے ہم جل نہیں سکتے

ہم لوگوں پہ سایہ کیئے زہرا کی دعا ہے


سر اپنا جھکاتے ہیں سبھی کعبے کی جانب

پر کعبہ در فاطمہ زہرا پہ جھکا ہے

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۰:۵۷
hasan raza

*تمھارا کرتی ہیں ہر وقت انتظار آنکھیں*

*ہمیشہ راستہ تکتی ہیں بے قرار آنکھیں*


*رسول پاک کے بیٹے کے انتظار میں ہیں*

*اس انتظار پہ کرتی ہیں افتخار آنکھیں*

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۰:۵۴
hasan raza

اس سے بڑھ کے کیا ہو اب معیار باقر کے لیئے

ہے سلامِ احمدِ مختار باقر کے لیئے


کر کے ذکر باقر علم پیمبر دار سے

ہم بنینگے میثمِ تمّار باقر کے لیئے

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۰:۴۳
hasan raza

*آمدِ شبیر سے پھیلی ہے ایسی روشنی*

*جس کے آگے چاند سورج کی ہے  پھیکی روشنی*


*حضرتِ شبیر نے گل کر دیئے سارے چراغ*

*پھر بھی ہے خیمے میں ہر سو روشنی ہی روشنی*

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۰:۴۰
hasan raza

حیدر سے اگر مجھکو اجازت نہیں ملتی

زہرا کی مرے ہونٹوں پہ مدحت نہیں ملتی


روٹی در زہرا پہ لئیے بولے فرشتے

جنت میں بھی ایسی ہمیں نعمت نہیں ملتی

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۰:۳۸
hasan raza

عدو کہیں نہ ہوا کامیاب زہرا کا

غلام ہوتا رہا فتحیاب  زہرا کا


تمام طعنہ زنوں کے اتر گئے چہرے

کھلا جو باغ نبی میں گلاب زہرا کا

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۰:۳۶
hasan raza

نہ تخت و تاج نہ جور و جفا سے ملتا ہے

سلیقہ جینے کا صبر و رضا سے ملتا ہے


زمیں کی سمت یہ کہتا ہوا چلا زھرا

عروج سب کو در فاطمہ سے ملتا ہے

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۰:۳۴
hasan raza

منافق کو کبھی مدح علی اچھی نہیں لگتی

یہ سچ ہے تیرگی کو روشنی اچھی نہیں لگتی


۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۰:۳۲
hasan raza