زمانہ سمجھے گا کیسے مقام زینب کا
سه شنبه, ۱۰ ارديبهشت ۱۳۹۸، ۰۱:۵۱ ب.ظ
زمانہ سمجھے گا کیسے مقام زینب کا
حسین کرتے ہیں جب احترام زینب کا
بشکل اشک عزا اور ماتم سرور
ہر اک یزید سے ہے انتقام زینب کا
مخالفین ولائے امیر کے آگے
ہے فاطمہ کی طرح اب قیام زینب کا
رہ حسین میں مثل حبیب بن جاو
تمھیں بھی آئے گا اک دن سلام زینب کا
زمانہ کہتا ہے عباس با وفا جس کو
وہ خود یہ کہتا ہے میں ہوں غلام زینب کا
لگے گا جیسے کہ معصوم کر رہا ہو کلام
اٹھا کے دیکھو گے جب تم کلام زینب کا
۹۸/۰۲/۱۰