حسن رضا بنارسی

میری شاعری

حسن رضا بنارسی

میری شاعری

۱۴ مطلب با موضوع «نوحہ» ثبت شده است

رن میں یہ کہتے تھے شبیر کہا ہو اکبر

ٹھوکریں کھاتا ہے اک پیر کہاں ہو اکبر

 

جب ستمگار نے نیزہ تمھیں مارا بیٹا

اور مقتل سے مجھے تم نے پکارا بیٹا

چھن گئ آنکھوں کی تنویر کہاں ہو اکبر

رن میں یہ۔۔۔

 

اب میں دوگام بھی بیٹا نہیں چل پاتا ہوں

ٹھوکریں کھا کے ہر اک گام پہ گر جاتا ہوں

کس جگہ لائی ہے تقدیر کہاں ہو اکبر

رن میں یہ۔۔۔

 

درد و آلام سے ہمت نہیں ہارو بیٹا

مری آواز پہ لبیک پکارو بیٹا

اے مرے نانا کی تصویر کہاں ہو اکبر

رن میں یہ۔۔۔

 

کس طرح تمکو بتاوں میں بصد آہ و فغاں

در خیمہ پہ بہت دیر سے اے میرے جواں

منتظر ہے مری ہمشیر کہاں ہو اکبر

رن میں یہ۔۔۔

 

جب سے تم آئے ہو میدان میں اے نور نظر

خیمہ ال پیمبر میں بپا ہے محشر

غش میں ہےمادر دلگیر کہاں ہو اکبر

رن میں یہ۔۔۔

 

چادریں چھیننے جب فوج ستمگر آئ

ام لیلی بھی یہی کلمہ زباں پر لائی

چھنتی ہے چادر تطہیر کہاں ہو اکبر

رن میں یہ۔۔۔

 

اے رضا دشت میں روتے ہوئے کہتے تھے حسین

ظلم نے چھین لیا مجھسے مرے دل کا چین

قلب پر چلتی ہے شمشیر کہاں ہو اکبر

رن میں یہ۔۔۔

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۰۳ مرداد ۹۸ ، ۲۰:۴۸
hasan raza

یتیمان کوفہ کے لب پر ہے نوحہ

یتیموں کے بابا علی جا رہے ہیں

یتیموں کو اب کون دے گا سہارا

یتیموں کے بابا علی جا رہے ہیں

۱ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۳۱ ارديبهشت ۹۸ ، ۲۲:۳۲
hasan raza

سناں کها کے سرور سے بولے یہ اکبر

مری لاش تنہا اٹهانا نہ بابا

ضعیف آپ ہیں اور جواں ہے یہ دلبر

مری لاش....


بابا....بابا

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۵ ارديبهشت ۹۸ ، ۱۳:۲۸
hasan raza

یہ کہتی تهی خوش ہو کے اکبر کی مادر

مرا لال اکبر جواں ہو گیا ہے

 

میں سهرا سجاونگی اب اس کے سر پر

مرا لال اکبر جواں ہو گیا ہے

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۴ ارديبهشت ۹۸ ، ۱۴:۴۸
hasan raza

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سجدے میں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بن ملجم نے یہ کیسا کیا ہے وار سجدے میں

لہو سے ہوگئے تر حیدر کرار سجدے میں

۔۔۔۔

یہ سنکر شبر و شبیر مسجد کی طرف دوڑے

ہوئے زخمی ہمارے والد غمخوار سجدے میں

۔۔۔۔

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۰:۱۸
hasan raza

لاشہ عون و محمد پہ یہ زهرا نے کہا

اے مرے بچو ! تمهیں رونے کو میں آئ ہوں

 

ماں تمهاری نہیں کر پائ ہے تم پر گریہ

اے مرے بچو ! تمهیں رونے کو میں آئ ہوں

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۰:۱۶
hasan raza

لاش جری پہ فاطمہ زہرا نے دی صدا

*عباس المدد میرے عباس المدد*

 

کٹتا ہے میرے لال کا سوکھا ہوا گلا

*عباس المدد مرے عباس المدد*

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۰:۱۲
hasan raza

زهرا کا جنازہ ہے یہ زهرا کا جنازہ

اٹھارہ برس والی ضعیفہ کا جنازہ

 

وہ فاطمہ جو ملکہ غیرت ہے جہاں میں

وہ فاطمہ جو مرکز عصمت ہے جہاں میں

ہاں یہ ہے اسی فاطمہ زهرا کا جنازہ

زهرا کا جنازہ ہے ....

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۰:۰۶
hasan raza

روکے کرتی تهی زینب فغاں

مرے سجاد کو مت ستاؤ

غم سے مر جائےگا نا تواں

مرے سجاد کو مت ستاؤ

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۱ ارديبهشت ۹۸ ، ۱۲:۱۵
hasan raza

شھید مسجد کوفہ علی کا ماتم ہے

لہو لہو ہے مصلی علی کا ماتم ہے

 

خدا کے گھر میں یہ کیسی قیامت آئ ہے

علی نے حالت سجدہ میں ضرب کھائ ہے

لہو سے تر ہے عمامہ ۔۔علی کا ماتم ہے

شھید مسجد کوفہ۔۔

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۰۹ ارديبهشت ۹۸ ، ۱۵:۱۶
hasan raza