سارے انصار حسینی بھی انصار وفا
شنبه, ۱۴ ارديبهشت ۱۳۹۸، ۰۳:۲۰ ب.ظ
سارے انصار حسینی بهی ہیں انصار وفا
گر علمدار حسینی ہے علمدار وفا
تین دن کی پیاس ہو اور سامنے دریا بهی ہو
ہے کوئ جو کر سکے ایسے میں اظہار وفا
صبرکا معمار ہے فرزند زہرا و علی
اور ہے ام البنیں کا لال معمار وفا
روضہ غازی کا کر لیتی ہے آ کر وہ طواف
خود وفا جب چاہتی ہے کر لیں دیدار وفا
خود وفا بهی رشک کرتی ہے جری عباس پر
اسقدر اونچا کیا غازی نے معیار وفا
۹۸/۰۲/۱۴