حسن رضا بنارسی

میری شاعری

حسن رضا بنارسی

میری شاعری

وہی ہیں سچے عزادار سیدسجاد

شنبه, ۱۴ ارديبهشت ۱۳۹۸، ۰۲:۵۲ ب.ظ

وہی ہیں سچے عزادار سید سجاد

جو زندہ رکهتے ہیں آثار سید سجاد


مرے قریب نہیں آتا  اب مرض کوئ

میں جب سے  ہو گیا بیمار سید سجاد 


بهڑکتے شعلوں میں عابد نے جو کئیے سجدے

وہی بتائینگے معیار سید سجاد

کیا یزید نے بس قید جسم عابد کا

نہ قید کر سکا افکار سید سجاد


ہر اک نبی اسے دیتا ہے فخر سے بوسہ

جلی ہوئ ہے جو دستار سید سجاد 


وہ دودھ دیتے ہیں قاتل کو اور یہ پانی

علی سے ملتا ہے کردار سید سجاد


رہ حسین میں شانے کٹا کے آپ عباس

بنے ہیں جعفر طیار سید سجاد


ہر ایک دور میں یہ اشک مجلس و ماتم

خلاف ظلم ہیں پیکار سید سجاد


 وہ قید ہو کے بهی پیغام حریت دیگا

جو شخص رکهتا ہے افکار سید سجاد


قضا نہ ہو کوئ سجدہ یہ ان سے کہہ دیجئے

جو خود کو کہتے ہیں غمخوار سید سجاد


رضا سجے گا جب عابد کا حشر میں دربار

یزید ہوگا گرفتار سید سجاد

موافقین ۱ مخالفین ۰ ۹۸/۰۲/۱۴
hasan raza

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی