حسن رضا بنارسی

میری شاعری

حسن رضا بنارسی

میری شاعری

دل میں.بسا کے حیدری الفت غدیر نے

يكشنبه, ۱۵ ارديبهشت ۱۳۹۸، ۰۱:۴۲ ب.ظ

دل میں بسا کے حیدری الفت غدیر نے

اپنی بڑھا لی عزت و عظمت غدیر نے


بچوں کی جیسے کرتی ہیں مائیں حفاظتیں

شیعوں کی یونہی کی ہے حفاظت غدیر نے

سب کو بنا کے خوان ولایت کا مہماں

کی حاجیوں کی خوب ضیافت غدیر نے


بنجر زمیں کو رشک چمن کا ملا مقام

جب سے قبول کی ہے ولایت غدیر نے


حیدر کے چہرے کی طرف ہے دیکھنا ثواب

اس زاویے سے کی ہے عبادت غدیر نے


مشکل کشا کے پائے مبارک کو چوم کر

اپنی ملا لی طور سے قسمت غدیر نے


کر کے عطا علی کو خلافت غدیر نے

باطل کی روند ڈالی سیاست غدیر نے


بغض علی ہے دل میں لبوں پر ہے تہنیت

دیکھی منافقوں کی علامت غدیر نے


ہم کیوں کریں نہ دشمن حیدر پہ لعنتیں

جب کی ہے ایسے لوگون پہ لعنت غدیر نے


دست نبی پہ جلوہ نما ہیں ابو تراب

مشکل کشاء کی دیکھ لی رفعت غدیر نے


عشق علی میں دارو رسن ہے ہمیں عزیز

ایسی لہو میں ڈالی حرارت غدیر نے


کچھ لوگ یوں غدیر سے جلتے ہیں اے رضا

جیسے کہ ان کی لی ہے امانت غدیر نے


موافقین ۱ مخالفین ۰ ۹۸/۰۲/۱۵
hasan raza

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی