حسن رضا بنارسی

میری شاعری

حسن رضا بنارسی

میری شاعری

خدا واحمد و حیدر کے من کی بات کریں

يكشنبه, ۱۵ ارديبهشت ۱۳۹۸، ۰۱:۳۸ ب.ظ

خدا و احمد و حیدر کے من کی بات کریں

ہم آج بزم میں مولا حسن کی بات کریں


فرار کر گئے میدان صلح سے جو لوگ

وہ کس زبان سے خیبر شکن کی بات کریں

لباس خلد کا بهی تذکرہ ضروری ہے

کبهی کسی کے اگر پیرهن کی بات کریں


نبی کے باغ کا هر گل ہے جس پہ جاں سے نثار

چلو نبی کے اسی گلبدن کی بات کریں


علی کے عشق میں رکهتے ہیں میثمی جزبہ

ہمیں ہی حق ہیکہ دارو رسن کی بات کریں


خدا کا شیر میسر نہیں ہوا جنکو

وہ اپنی بزم میں بس راهزن کی بات کریں


حسن کے چاهنے والے ہیں ہم ! خیال رہے

کہ جب بهی بات کریں حسن ظن کی بات کریں


حسن کا ذکر مرے لب پہ آ گیا فورا

کہا جو شیخ نے مجهسے کہ فن کی بات کریں


ہر اک سوال کا دیگا جواب مثل علی

حسن سے آپ زمین و زمن کی بات کریں


جس انجمن کا کرے ذکر آیت تطهیر

وہ خوش نسب ہیں جو اس انجمن کی بات کریں


جو چاهتے ہیں خدا انکا ذکر کرتا رہے

یہ ان سے کہدو سدا پنجتن کی بات کریں


حسن جو آئے تو اهل ستم یہ کہنے لگے

ہمیں یہ چاہئے گورو کفن کی بات کریں


کسی بهی دور میں گر امن کی طلب ہو رضا

وفور امن کو مولا حسن کی بات کریں


✍🏻 حسن رضا بنارسی

موافقین ۱ مخالفین ۰ ۹۸/۰۲/۱۵
hasan raza

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی