حسن رضا بنارسی

میری شاعری

حسن رضا بنارسی

میری شاعری

۷۳ مطلب در ارديبهشت ۱۳۹۸ ثبت شده است

برسی خدا کی جھوم کے رحمت غدیر میں

نبیوں کی پوری ہوگئ حاجت غدیر میں


جھولی میں اپنی بھر کے سلیماں بھی لے گئے

بانٹی ہے مصطفی نے وہ دولت غدیر میں

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۱:۲۶
hasan raza

علم انساں کو فرشتوں کی جگہ دیتا ہے

جہل انسان کو حیوان بنا دیتا ہے


جہل جاگے ہوئے لوگوں کو سلا دیتا ہے

علم سوئے ہوئے لوگوں کو جگا دیتا ہے


جہل نفرت کو ہی معیار بنا دیتا ہے

علم ایمان و محبت کی صدا دیتا ہے

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۱:۲۳
hasan raza

🌹🌹 محمد تقی ہیں🌹🌹


محمد کے دلبر محمد تقی ہیں

دل و جانِ حیدر محمد تقی ہیں


تو ہو جائے گا غرق اے ابن اکثم 

وہ علمی سمندر محمد تقی ہیں


ہیں تقوے سے ہم دور آخر عجب ہے

ہمارے تو رہبر محمد تقی ہیں

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۱:۱۷
hasan raza

تمہارے عشق سے خالی ہے جو دل موسی کاظم

 وہ کیسے ہوگا عشق رب کے قابل موسی کاظم



اگر کوئ مسلماں ہے ترے رتبے سے ناواقف

وہ عالم بھی اگر ہو تو ہے جاہل موسی کاظم


 

شجاعت میں سخاوت میں عبادت میں طہارت میں

نظر آتے ہیں ہر اک رخ سے کامل موسی کاظم



خمینی کوئ بنتا ہے کوئ بنتا ہے نصراللہ

ترا تھوڑا سا عرفاں ہو جو حاصل موسی کاظم



تجھے زندان میں رکھکر بھی یہ زہر دغا دینا

بتاتا ہے ترے دشمن ہیں بزدل موسی کاظم


جو تجھکو اپنا رہبر مان کر طے کرتے ہیں رستہ

وہی پاتے ہیں بس آخر میں منزل موسی کاظم


 تجھے زندان میں جسنے بھی سجدہ کرتے دیکھا ہے

وہ سجدوں سے نہیں ہو سکتا غافل موسی کاظم


جو دیوانہ تمہارے عشق میں دیوانہ ہو جائے

جہان عقل بولے اس کو عاقل موسی کاظم


ترے دشمن بھی تجھکو دیکھ کر بے ساختہ بولے

صفات احمد مرسل کے حامل موسی کاظم

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۱:۱۶
hasan raza

اخلاق علم و فضل کا پیکر ہے عسکری

المختصر مثال پیمبر ہے عسکری


معراج سر جھکانے سے ملتی ہے جس جگہ

دنیا میں ایسا ایک ترا در ہے عسکری

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۱:۱۴
hasan raza

*بزم ذکر معصومین علیہم السلام*


جب درِ آلِ محمّد (ص) کا میں نو کر ہو گیا

آسماں والے یہ بولے تو قد آور ہو گیا


دیکھو موسی (ع) ! آمدِ ابن نقی (ع) کے فیض سے

طور کے جیسا مدینے کا بھی منظر ہو گیا


عسکری (ع) کو لیکے اپنی گود میں بولے نقی (ع)

حسنِ یوسف (ع) ، میرے بیٹے پر نچھاور ہو گیا

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۱:۱۲
hasan raza

یہ عشق علی سب کو میسر نہیں ہوتا

ہر شخص مقدر کا سکندر نہیں ہوتا


گر لشکر اسلام میں حیدر نہیں ہوتا

کافر کو مسلماں کا کوئ ڈر نہیں ہوتا

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۱:۱۰
hasan raza

دل میں قرآن سجاؤں تو تری نعت لکھوں

فکر عمران سی پاؤں تو تری نعت لکھوں


لغزشوں اور گناہوں کی سیاہی میں اگر

اپنے دامن سے چھڑاوں تو تری نعت لکھوں

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۱:۰۹
hasan raza

راہ ولا میں ہر رہ دشوار فاطمہ

ہوتی ہے تیرے نام سے ہموار فاطمہ


شوہر سے بھی کبھی نہیں کرتی کوئ سوال

اللہ جانے کیسی ہے خوددار فاطمہ

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۱:۰۷
hasan raza

رزق شعور و فہم ملے آ گہی ملے

بس شرط ہے دعاوں میں نام علی ملے


پوری حیات عشق علی میں گزار دو

گر چاہتے ہو مر کے تمہیں زندگی ملے

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۱:۰۴
hasan raza