حسن رضا بنارسی

میری شاعری

حسن رضا بنارسی

میری شاعری

۷۳ مطلب در ارديبهشت ۱۳۹۸ ثبت شده است

سارے انصار حسینی بهی ہیں انصار وفا

گر علمدار حسینی ہے علمدار وفا


تین دن کی پیاس ہو اور سامنے دریا بهی ہو

ہے کوئ  جو کر سکے ایسے میں اظہار وفا

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۴ ارديبهشت ۹۸ ، ۱۵:۲۰
hasan raza

ترا یہ فضل ہے صد افتخار معصومہ

ترے گلے میں ہے عصمت کا ہار معصومہ


پدر امام بهتیجا امام بهائ امام

امامتوں میں ہے تیرا حصار معصومہ

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۴ ارديبهشت ۹۸ ، ۱۵:۱۳
hasan raza

وہی ہیں سچے عزادار سید سجاد

جو زندہ رکهتے ہیں آثار سید سجاد


مرے قریب نہیں آتا  اب مرض کوئ

میں جب سے  ہو گیا بیمار سید سجاد 


بهڑکتے شعلوں میں عابد نے جو کئیے سجدے

وہی بتائینگے معیار سید سجاد

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۴ ارديبهشت ۹۸ ، ۱۴:۵۲
hasan raza

یہ کہتی تهی خوش ہو کے اکبر کی مادر

مرا لال اکبر جواں ہو گیا ہے

 

میں سهرا سجاونگی اب اس کے سر پر

مرا لال اکبر جواں ہو گیا ہے

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۴ ارديبهشت ۹۸ ، ۱۴:۴۸
hasan raza

دل دیکھ کے کہتا ہے ترا پیار مری ماں

شہکار مروت کا ہے شہکار مری ماں


قاموس محبت میں وہ الفاظ نہیں ہیں

 جن سے سے ہو ترے پیار کا اظہار مری ماں

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۴ ارديبهشت ۹۸ ، ۱۴:۴۳
hasan raza

جب حیدر و عمراں ہیں انصار محمد کے

کیا راستے روکینگے کفار محمد کے


پہلے میں اجازت لوں قرآن کے لفطوں سے

پهر جاکے کہیں لکهوں اشعار محمد کے

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۴ ارديبهشت ۹۸ ، ۱۴:۴۰
hasan raza

ہم نے جب جب کی بیاں منبر سے توقیر غدیر

قلب دشمن پر چلی رہ رہ کے شمشیر غدیر


وحی کا پہرہ لگا ہے جس کے اک اک حرف پر

وجد میں وہ کر رہا ہے آج تقریر غدیر

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۴ ارديبهشت ۹۸ ، ۱۴:۳۹
hasan raza

منفرد ہر باب سے ہو کیوں نہ باب اربعین

ثانئ زہرا نے لکھی ہے کتاب اربعین


دشمنوں کی سازشوں کے سب اندھیرے چھٹ گئے

جب نکل آیا فلک پر آفتاب اربعین

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۴ ارديبهشت ۹۸ ، ۱۴:۳۷
hasan raza

*زمانہ پہلے سمجھے شانِ طفلانِ ابوطالب ع*

*پھر اسکے بعد سوچے بیٹھکر شانِ ابوطالب ع*


*جدارِ خانہ حق نے کہا قرآن سے ہنس کر*

*مری آغوش میں آیا ہے قرآنِ ابوطالب ع*


*حسین ابن علی و اکبر و عبّاس (س) کی صورت*

*ہمیشہ حق کے کام آئے جوانانِ ابوطالب ع*


*مسلمانوں کے کاندھوں پر رسول حق (ص) کا احساں ہے*

*رسولِ (ص) حق کے کاندھے پر ہے احسانِ ابوطالب ع*


*علی کے بغض کا تالا لگا ہے جن کی عقلوں پر*

*انھیں کیسے سمجھ میں آئے ایمانِ ابوطالب ع*


6 مئ 2018

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۴ ارديبهشت ۹۸ ، ۱۴:۳۴
hasan raza

ہم بتاتے ہیں تمکو کیا ہے غدیر

حق و باطل کا فاصلہ ہے غدیر


حاملِ در بے بہا ہے غدیر

مصدر فیض کبریا ہے غدیر 


جسمیں اترا رخِ منافق ہے

دین حق کا وہ آئینہ ہے غدیر

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ ۱۲ ارديبهشت ۹۸ ، ۰۱:۲۹
hasan raza